سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری

344536-403215243.jpeg

عام انتخابات 2024 کے بعد سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس کے دوران نو منتخب اراکین نے بطور رکن سندھ اسمبلی اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اراکین سے حلف لیا۔ نو منتخب اراکین نے سندھی، انگریزی اور اردو زبان زبان میں حلف لیا۔

آغا سراج درانی نے حلف اٹھانے پر نو منتخب اراکین کو مبارک باد پیش کی۔ حلف کے دوران گیلری سے مہمانوں کے نعروں پر سپیکر سندھ اسمبلی برہم ہو گئے اور انہوں نے تنبیہ کہ اگر نعروں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ گیلری خالی کروا دیں گے۔

دوسری جانب جی ڈی اے، پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری ہے جس دوران پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے