اسرائیل، فلسطین تنازع: ‘پاکستان سمجھتا ہے دو ریاستی حل ہی امن کی بُنیاد ہو
پاکستان نے عالمی عدالتِ انصاف کو بتایا ہے کہ وہ سمجھتا ہے اسرائیل اور فلسطین تنازع ‘دو ریاستی حل’ کے تحت ہی حل ہونا چاہیے۔
جمعے کو عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کےمقدمے کی سماعت کے دوران بات کرتے ہوئے پاکستان کے نگراں وزیرِ قانون احمد عرفان اسلم کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان سمجھتا ہے کہ دو ریاستی حل ہی امن کی بُنیاد ہونا چاہیے۔’سماعت کے دوران پاکستانی وزیرِ قانون نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام اور ان کے حقِ خودارادیت کا محافظ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘فلسطینی عوام حق خودارادیت کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور اس عدالت نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔’
انھوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی اقدامات فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے خلاف ہیں جو کہ عالمی قوانین کے منافی ہے۔پاکستانی وزیرِ قانون نے مزید کہا کہ ‘اسرائیل کی پالیسیاں اور اقدامات منظم نسل پرستی کے مترادف ہیں۔’