اسرائیل کی ہٹ دھرمی، عالمی عدالت انصاف کی سماعتوں میں شرکت سے انکار
فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات کے لیے ہیگ ٹربیونل کی سماعتوں کا دوسرا دن ہے جب کہ تل ابیب نے ان سماعتوں کو "میڈیا سرکس” قرار دیتے ہوئے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
الجزیرہ نے بتایا ہے کہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف کے ٹربیونل کی دوسرے روز سماعت ہوگی جس میں 52 ممالک کے نمائندے مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے نتائج پر زبانی دلائل پیش کریں گے۔