2023 کی آخری سہ ماہی صیہونی معیشت کا ٪19.4 لے ڈوبی

170945496.jpg

خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے صہیونی حکومت کے شعبہ شماریات کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ 2023 کی آخری سہ ماہی میں غزہ جنگ کے نتیجے میں اسرائیل کی معیشت میں گراوٹ کا ابتدائی تخمینہ ٪19.4 ہے۔اس سے پہلے بھی صیہونی میڈیا نے معیشت پر جنگ کے منفی اثرات کی خبر دی تھی۔صیہونی وزارت خزانہ کے مطابق غزہ جنگ کے اخراجات 250 ملین ڈالر روزانہ تک پہنچ گئے ہیں۔

اس سلسلے میں صیہونی مرکزی بینک کے سربراہ امیر یارون نے جنگی جنون میں مبتلا نتن یاہو کے نام ایک پیغام میں غزہ جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے اقتصادی بحران کی پیچیدگی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس جنگ سے اسرائیل کو توقع سے زیادہ نقصان پہنچے گا اور بجٹ پر دباؤ پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے