ہمارا اتحاد ہی اسلامی انقلاب کی کامیابی اور اس کے استحکام کا راز ہے: رہبر انقلاب اسلامی

MV5BOWMyMjVmMjUtNTczMi00M2NjLWE0MzgtOWQ0OTQ4YWY0ZWU1XkEyXkFqcGdeQXVyNDUzOTQ5MjY@._V1_UY1200_CR8506301200_AL_.jpg

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے مشرقی آذربائیجان کے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی عوام کا اتحاد اسلامی انقلاب کی کامیابی کا اور اس کے دوام و استحکام کا راز ہے نیز اس اتحاد کو مزید مستحکم بنا کر آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بھرپور طریقے سے ہمیں شرکت کرنی چاہئے۔رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی طاقت کو پہچانیں اور ساتھ ہی دشمن کی بھی توانائیوں اور اس کے مکر و فریب سے ایک لمحے کے لئے بھی غافل نہ ہوں۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے دشمن کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں دشمن سے کبھی بھی اور کسی بھی صورت میں مرعوب نہیں ہونا چاہئے کیونکہ دشمن کا یہ طریقہ رہا ہے کہ وہ اپنے مقابل فریق کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کرتا ہے۔آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ دشمن ہماری جن باتوں پر اعتراض کرتا ہے وہی ہمارا نقطۂ قوت ہے، اس لئے ہمیں اپنی قوت میں اضافہ کرنا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے