فضل الرحمان چاہتے نہیں تھے تو عدم اعتماد کا حصہ کیوں بنے؟ پیپلز پارٹی
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ تھے انہوں نے فرمائشی دھرنا دیا پھر کس کے کہنے پر واپس گئے؟ وہ پی ڈی ایم کے سربراہ کے طور پر عدم اعتماد کا حصہ نہ بنتے، عدم اعتماد کا سب سے زیادہ فائدہ انہوں نے اٹھایا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں فیصل کریم کنڈی، ندیم افضل چن، سردار فتح اللہ خان، سبط الحیدر بخاری اور دیگر نے کہا کہ انتخابات اپنے اختتام کو پہنچے اور اب حکومت سازی کے مرحلے پر کام جاری ہے، کل اسلام آباد میں بہت بڑی سیاسی تبدیلی دیکھنے کو ملی اور وہ یہ کہ پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے لیے پہنچا حالاں کہ ماضی میں پی ٹی آئی اور جے یوآئی کی قیادت نے کیا کیا ایک دوسرے پر الزامات نہیں لگائے اور کیا کیا القابات نہیں بخشے