خلیل الرحمان کا اگلی بار پی ٹی آئی کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان

2605779-qamarr-1708067892-399-640x480.jpg

معروف ڈراما و فلم لکھاری اور شاعر خلیل الرحمان قمر نے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔خلیل الرحمان قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انشاللہ! میں اگلی بار الیکشن لڑوں گا۔ڈرامہ نگار کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کہ سر! آپ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نشست سے الیکشن لڑیں گے؟ جس پر خلیل الرحمان قمر نے پی ٹی آئی کی نشست سے الیکشن لڑنے کی حامی بھری۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے