بریکنگ آٹھ فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 19 فروری بروز پیر درخواست پر سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ ہیں۔اس درخواست میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دینے اور انتخابات کے نتیجے میں حکومت بننے کے عمل کو روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کروانے کا حکم دیا جائے، دھاندلی، الیکشن فراڈ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے احکامات دئیے جائیں۔واضح رہے کہ یہ درخواست چند روز قبل علی خان نامی شہری کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی، جس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا تھا