گیلپ پاکستان کا الیکشن نتائج کا تقابلی جائزہ جاری، کونسی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں؟

2579987-kpkelectionsxx-1702970105-211-640x480.jpg

گیلپ پاکستان نے الیکشن سے پہلے کیے گئے سروے کا الیکشن نتائج کا تقابلی جائزہ جاری کر دیا جس میں اہم پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق گیلپ نے پنجاب میں پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی تھی۔

سروے میں 34 فیصد نے پی ٹی آئی اور 32 فیصد نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا کہا، الیکشن نتائج نے ظاہر کیا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 35 فیصد اور ن لیگ نے 34 فیصد ووٹ لیے۔
سروے میں یہ بھی تجویز کیا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنا ووٹ بینک بڑھا نہیں پائی اور یہ بھی کہ پی پی پی کا ووٹ بینک 6 فیصد ہوگا جو درست ثابت ہوا۔

پی پی پی کے سندھ میں 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ واحد بڑی جماعت ہونے کی پیشگوئی ہو بہو پوری ہوئی۔سروے میں خیبرپختونخوا کے 45 فیصد جواب دہندگان نے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے، صرف ایک سے 2 فیصد کے مارجن سے نتائج بھی ایسے ہی آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے