چین کا اسرائیل سے رفح میں اپنی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ
چین نے قابض اسرائیلی ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے خلاف جلد از جلد اپنی فوجی کارروائیاں بند کرے اور مزید شدید انسانی تباہی کو روکے۔چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ رفح شہر میں ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہےشہریوں کو نشانہ بنانے والے تمام اقدامات کی مذمت کرتا اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔