اسرائیلی فوج کی رفح پر چڑھائی، جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رجوع
جنوبی افریقہ نے منگل کے روز بین الاقوامی عدالت انصاف سے ایک بار پھر رجوع کر کے اسرائیلی کی فوج کی رفح میں جارحیت سے شہریوں کے غیر معمولی جانی نقصان کے بارے میں سوال اٹھا دیا ہے۔دو ماہ کے دوران جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جاری نسل کشی کے خلاف دوسری درخواست ہے۔پہلی بار رابطہ دسمبر کے اواخر میں کیا گیا کہ اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے روکا جائے۔ اس بارے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کا فیصلہ 26 جنوری کو سامنے آیا تھا۔اب دوسرا رابطہ اسرائیلی کی طرف سے اس رپورٹ سے بھی پہلے کیا گیا ہے جس کے جمع کرانے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسرائیل کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی کہ وہ اپنے اختیار کے مطابق اسرائیلی فوج کو نسل کشی سے روکنے کے اقدامات کرے۔