فلسطینی خاتون وکیل بغیر کسی مقدمے کے اسرائیل کی زیر حراست
اسرائیل نے فلسطینی حقوق کی خاتون وکیل کو بغیر کسی مقدمے یا الزام کے حراست میں لے رکھا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کی کارکن 28 سالہ دیالا عائش 17 جنوری سے حراست میں ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری سے دو روز قبل خاتون وکیل اسرائیل کی عفر جیل میں قید فلسطینیوں سے ملاقات کر رہی تھیں۔رپورٹس کے مطابق 17 جنوری کو اسرائیلی فورسز نے دوپہر 2 بجے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے قریب چیک پوائنٹ سے خاتون وکیل کو گرفتار کیا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق ایک ہفتے بعد اسرائیلی حکام نے ان کے خلاف ایک انتظامی حراست کا آرڈر جاری کیا جس کے مطابق خاتون وکیل کو 4 ماہ تک بغیر کسی مقدمے یا الزام کے حراست میں رکھا جائے گا۔