علی امین گنڈا پور کی نامزدگی اسٹیبلشمنٹ، مخالفین کو مزاحمت کا واضح پیغام

2604447-aliameen-1707814109-122-640x480.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کیلئے ’’ سردار علی امین گنڈا پور‘‘ کی نامزدگی جارحانہ پالیسی جاری رکھنے کا عندیہ ہے۔علی امین گنڈا پور عمران خان کے انتہائی قریبی، قابل اعتماد اور ہارڈ لائنر تصور کئے جاتے ہیں جو عمران خان کی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے مفاہمت کی بجائے مزاحمت کو ترجیح دیں گے،بعض سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے کہ علی امین گنڈا پور کی نامزدگی سیاسی حریفوں، اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کے خلاف مزاحمت کا واضح پیغام ہے۔

علی امین گنڈا پور کے وزیراعلی بننے کی صورت میں صوبے اورمرکز کے درمیان محازارائی بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےجبکہ صوبے میں گورننس کے مسائل بھی جنم لیں گے۔علی امین گنڈپور نے ہمیشہ مخالف سیاسی جماعتوں کے قائدین اورخواتین کے خلاف سخت اورنازیبا زبان استعمال کی ہے، 9مئی میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے پر انہوں نے پی ڈی ایم جماعتوں کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے غیرپارلیمانی جملوں کا ستعمال کیا ۔

علی امین کے خلاف ملک بھر میں 19کے قریب مقدمات درج ہیں جن میں انہیں اشتہاری بھی قراردیا گیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے حفاظتی ضمانت حاصل کی ہے تاکہ والد کے جنازے میں شریک ہوسکیں۔علی امین اپنی جارحانہ تقاریر اورلمبے بالوں کے لئے مشہورتھے تاہم رہا ئی کے بعد ان بال کٹے ہوئے تھےسابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور بہترین چوائس ہیں اور وہ صوبے میں گورننس پر توجہ دیں گے اور وہ پارٹی اعتماد پر پورا اتریں گے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کی نامزدگی کے حوالے سے پارٹی کے اندر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں تاہم پارٹی رہنماؤں نے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے فیصلے کا احترام کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے