جماعت اسلامی کا حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی سے تعاون سے انکار

2604874-PTIandJI-1707898787-946-640x480.jpg

لاہور: جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ محض خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے تعاون سے انکار کر دیا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی سے اتحاد کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی۔ جماعت اسلامی نے طے کیا تھا کہ قومی سطح پر تحریک انصاف سے اشتراک عمل قومی مفاد میں ہوگا لیکن تحریک انصاف نے اپنے مؤقف کو تبدیل کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی میں بھی جس سے چاہیں اپنے معاملات طے کر لیں جماعت اسلامی کو خوشی ہوگی۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں کرے گی، پی ٹی آئی کے ساتھ قومی اور صوبائی سطح پر ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوئی تھی صرف ایک صوبے میں اشتراک نہیں کر سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے