ایرانی وزیرِ خارجہ کی حماس کے سربراہ سے ملاقات
ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر نے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے دوحہ میں ملاقات کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں غزہ جنگ سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں غزہ میں متاثرین کے لیے فوری امداد بھیجنے سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ پیر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے تھے، انہوں نے قطر کی اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں میں غزہ جنگ سمیت دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔