امریکہ اور برطانیہ مسئلہ فلسطین کے حل میں مدد کے لئے تیار نہیں، سرگئی لاوروف

xPalestinian-problem-768x403.jpg.pagespeed.ic_.OB9gCmEI6R.webp

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے امریکی اور برطانوی اقدامات کارآمد نہیں۔ جب کہ سلامتی کونسل میں امریکی ویٹو غزہ جنگ کے طول پکڑنے کی بڑی وجہ ہے۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں منعقدہ مشرق وسطیٰ (مغربی ایشیا) سے متعلق 13ویں سالانہ "ویلڈے” کانفرنس میں کہا: ہم رفح میں اسرائیل کی زمینی کارروائیوں کے بارے میں خبر دار کرتے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے رفح میں آپریشن کرنے کے فیصلے کے بعد ہمیں غزہ میں استحکام کے کوئی امکانات نظر نہیں آتے۔ ہم 7 اکتوبر (طوفان الاقصی)کو فلسطینیوں کی اجتماعی سزا کا بہانہ قرار دینے کے خلاف ہیں۔

لاوروف نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضمانت ہونی چاہیے۔ سلامتی کونسل میں امریکی ویٹو نے غزہ کی جنگ کو طول دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے