اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا غزہ مذاکرات کے لیے قاہرہ کا دورہ
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے سربراہ منگل کو اپنے مصری اور امریکی ہم منصب کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت کے لیے قاہرہ جا رہے ہیں۔نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام نے بات چیت کی حساسیت کے باعث نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنس سے ملاقات کریں گے۔
قاہرہ میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی بھی موجود ہوں گے جو اعلیٰ سفارت کار کے طور پر غزہ کی سابقہ جنگ بندیوں کی ثالثی کر چکے ہیں۔واشنگٹن کے ذرائع نے گذشتہ روز پیر کو تصدیق کی ہے کہ ولیم برنس قطر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت کے لیے قاہرہ میں متوقع ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے حکمران حماس کی جانب سے گزشتہ ہفتے ابتدائی ردعمل کو مسترد کر دیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں فوج بھیج کر حماس کو تباہ کرنے کی مہم جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے جہاں تقریباً 14 لاکھ افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ رفح میں شہریوں کے لیے کسی مناسب انتظام کے بغیر مکمل پیمانے پر ہم فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتے