17 سالہ نوجوان ٹینس پلیئر زینب علی نقوی کی موت کیسے واقع ہوئی؟

tennis.jpg

پاکستان کی 17 سالہ نوجوان ٹینس پلیئر پلیئر زینب علی نقوی گذشتہ رات اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔ پاکستان ٹیننس فیڈریشن نے زینب علی نقوی کی انتقال کی تصدیق کی ہے ۔پاکستان ٹیننس فیڈریشن کے نیشنل ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ عاصم شفیق نے  بتایا کہ زینب نقوی زینب ٹیننس میچ کھیل کر نہانے گئیں۔اُن کی فیملی نے آدھے گھنٹے بعد دروازہ توڑ کر دیکھا تو زینب علی نقوی کا انتقال ہوچکا تھا۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن نے  بتایا کہ زینب علی نقوی ایک پریکٹس میچ کھیلنے کے بعد اپنے روم میں واپس آئیں۔ واپسی کے بعد وہ فریش ہونے کے لیے واش روم گئیں مگر زندہ واپس نہ لوٹ سکیں۔واش روم میں آدھا گھنٹہ گزر جانے کے بعد جب زینب باہر نہ آئیں تو زینب کےساتھ موجود کچھ فیملی ممبرز کو تشویش ہوئی۔زینب نے جب اُن کی آواز پر جواب نہ دیا تو پریشانی مزید بڑھ گئی اور واش روم کا دروازہ توڑ کر معلوم ہوا کہ زینب کی موت واقع ہو چکی ہے۔

’موت بظاہر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ‘

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نیشنل ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ عاصم شفیق کے مطابق زینب علی نقوی کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں معلوم ہو سکے گی۔تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق زینب علی نقوی کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے کوئی ہے ۔نوجوان ٹینس پلیئر زینب علی نقوی اسلام آباد میں اپنے کزن اور نانی جان کے ہمراہ ایک گیسٹ ہاؤس میں ٹھہری ہوئیں تھیں۔زینب کی موت کے وقت وہی اُس کے ساتھ تھے۔
اکستان ٹیننس فیڈریشن کے حکام کے مطابق اسلام آباد میں انتقال کر جانے والی زینب علی نقوی کا جسد خاکی تدفین کے لیے اُن کے آبائی شہری کراچی منتقل کر دی گئی ہے ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق 17 سالہ زینب علی نقوی گذشتہ روز جونیئرز ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے کراچی سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔

پاکستان ٹیننس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے نوجوان ٹیننس پلیئر زینب علی نقوی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ زینب ایک باصلاحیت نوجوان ٹیننس پلیئر تھیں۔اُن کی موت پاکستان ٹینس کے لیے بڑا نقصان ہے ۔سابق صدرپی ٹی ایف سینیٹر سلیم سیف اللہ خان اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کونسل کی جانب سے بھی زینب کے انتقال پر دکھ اور سوگواران سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے ۔زینب علی کے انتقال پر تمام غیر ملکی اور پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی اظہار افسوس اور اُن کے لیے مشترکہ دعا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔نوجوان ٹینس پلیئر زینب علی نقوی کی وفات کی وجہ سے آئی ٹی ایف جونئیرز ٹینس ٹائی ملتوی کر دیا گیا۔پاکستان ٹیننس فیڈریشن کے مطابق آئی ٹی ایف جونئیر ٹینس ٹائی اب کل شروع ہو گی۔
نوجوان ٹیننس پلیئر زینب علی نقوی ایک باصلاحیت کھلاڑی تھی جنہوں نے کم عمری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔پی ٹی ایف کے مطابق زینب علی متعدد جونیئر ٹیننس ٹورنامنٹس جیت چکی تھیں۔
زینب نقوی کراچی اور سندھ کی سطح پر مخلتف ایونٹس جیت چکی تھیں۔ وہ اس وقت کراچی ریجن کی نمبر ون جونیئر ٹینس پلیئر تھیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے