خیبر؛ پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ، 3 سرکاری اہلکار زخمی
خیبر: پولیس کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملے میں سرکاری محکمے کے 3 اہل کار زخمی ہو گئے۔ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے مطابق خیبر کے علاقے میں سخی پل پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قریب موجود محکمہ معدنیات کے 3 اہل کار زخمی ہو گئے۔دستی بم حملے میں زخمی ہونے والوں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے۔