جہانگیر ترین کا سیاست چھوڑنے کا اعلان، آئی پی پی کی سربراہی سے بھی مستعفی

2604045-jahangirx-1707739507-202-640x480.jpg

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین مستعفی ہوگئے ساتھ ہی انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی کا بھی اعلان کردیا۔جہانگیر ترین نے ٹویٹ کے ذریعے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے آئندہ چند برس میں پاکستان مستحکم ہو، ذاتی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کا احترام کرتا ہوں، سیاست سے علیحدگی کا بھی اعلان کرتا ہوں، آئی پی پی کے چئیرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔واضح رہے کہ حالیہ الیکشن میں جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دو نشست سے کھڑے ہوئے تھے تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے