تحریک انصاف کا حافظ نعیم الرحمان کی صوبائی نشست چھوڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جماعتِ اسلامی کے کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم کیا ہے، جس میں انھوں نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے امیدوار سے ہار گئے ہیں مگر انھیں الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار قرار دیا ہے۔تحریک انصاف نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں ’مجرمانہ ردوبدل اور الیکشن کمیشن کے مکروہ کردار کا پردہ چاک‘ کرنے پر حافظ نعیم الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور کمیشن اراکین سے فوراً مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔