کراچی میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کا انعقاد، پاکستان کی نامور شخصیات کی طرف سے مبارکباد

170926267.jpg

انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ اور قومی دن کی شاندار تقریب اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل کی میزبانی میں کراچی میں منعقد ہوئی جس میں نامور پاکستانی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ اور قومی دن کی تقریب میں سندھ کے وزیر سیاحت ارشد ولی محمد نے دیگر پاکستانی شخصیات کے ہمراہ کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان کو مبارکباد پیش کی۔
اس شاندار تقریب میں سندھ کی حکومت کے اعلی عہدیدار، متعدد سیاسی شخصیات، شیعہ اور سنی علماء، کاروباری حضرات و تاجر بشمول پاکستان چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران اور اراکین بھی شامل تھے
کراچی میں مقیم بعض دوسرے ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی دن کے موقع پر ایران کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔
ایران کے قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں ایران کے باہمت اور بہادر عوام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، فوجی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ایران میں انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ ایران اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی 77 ویں سالگرہ ہے اور دونوں ممالک ہر طرح کے حالات میں ثابت قدم اور دوست رہے ہیں اور دوطرفہ تعلقات خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی شعبوں کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

حسن نوریان نے رواں موسم گرما میں سرحدی منصوبوں کے افتتاح کے لیے ایران اور پاکستان کے رہنماؤں کی ملاقات، ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ سندھ و اسلام آباد کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات میں ایک اہم موڑ قرار دیا۔نوریان نے کہا کہ ایرانی قوم کے بدخواہ ہمیشہ ہمارے معاشرے میں مایوسی اور تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اسلامی انقلاب کے 45 سال گزرنے کے بعد بھی ایران کے غیرت مند عوام انقلاب کے نظریات پر کاربند ہیں اور دشمن کی سازش کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے