غزہ میں جارحیت: ایران کا فیفا سے اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ

0f1f30d4-0aa3-4086-8f60-3a9f2da1adba.jpg

ایران کی فٹ بال فیڈریشن نے ہفتہ کو کہا ہے کہ اس نے فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا سے غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیل کی فٹ بال فیڈریشن کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی فٹ بال فیڈریشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک اعلان میں ایران نے فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فیڈریشن کو فٹ بال سے متعلق تمام سرگرمیوں سے مکمل طور پر معطل کرے۔درخواست میں فیفا اور اس کی رکن تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی جرائم کے تسلسل کو روکنے اور معصوم لوگوں اور شہریوں کو خوراک، پینے کے پانی، ادویات اور طبی سامان فراہم کرنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں۔

غزہ میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 27 ہزار زائد فلسطینی جان سے گئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے