حماس کو تباہ کرنے سے اسرائیلی فوج کوسوں دور ہے: سی آئی اے کا اعلان

25e4cbd0-b0b3-11ee-82be-ffc0dc228a46.jpg

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک تازہ مضمون میں لکھا ہے کہ سی آئی اے کے اعلی عہدے داروں کے مطابق، اسرائیلی حکومت ابھی حماس کو ختم کرنے کے اپنے ٹارگیٹ سے قریب تک نہیں ہوسکی ہے۔

مضمون میں درج ہے کہ وائٹ ہاؤس نے بھی تل ابیب کے ان اہداف کے حصول اور ان کے حقیقت پسندانہ ہونے پر شک و شبہہ ظاہر کیا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق، یہ نشست بند دروازوں کے پیچھے منعقد کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ حماس مہینوں تک جنگ جاری رکھ سکتا ہے اور اس کے لئے اس کے پاس وافر مقدار میں ہتھیار موجود ہے اور اسرائیلی فوج اور حماس کے خاتمے کے دعووں کے بیچ فرسخوں کا فاصلہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نے غزہ پر جارحیت کے ابتدائی دنوں میں دعوی کیا تھا کہ وہ حماس کو ان کے بقول ختم کرکے ہی چین کی سانس لیں گے لیکن 4 مہینے گزر جانے کے باوجود انہیں ذرہ برابر کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے