انتخابی نتائج میں مبینہ ردوبدل ، دھاندلی کے الزامات پر مختلف شہروں میں احتجاج، دھرنے

355224_4815724_updates.jpg

انتخابی نتائج میں مبینہ ردوبدل ، دھاندلی کے الزامات پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج ، ریلیاں اور دھرنے جاری ہیں۔

کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور تحریک لبیک نے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیتے ہوئے الزام لگایا کہ کراچی میں انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے ہیں جن کی درستگی تک احتجاج جاری رہے گا۔نمائش چورنگی اور دیگر علاقوں میں ٹی ایل پی کے کارکنوں پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیاـامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام نے یا تو جماعت اسلامی کو ووٹ دیے یا تحریک انصاف کو مگر ایم کیو ایم کو زبردستی مسلط کر دیا گیا۔

لاہور میں احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا کہ الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی ۔ ہمارے ووٹ بھگوڑے کی جھولی میں ڈال دیے گئے ، اپنے حق کے لیے قانونی راہ کہ ساتھ آخری حد تک جائیں گے۔

اس کے علاوہ چکوال میں پی ٹی آئی کارکنان نے آر او آفس کے باہر احتجاج کیا اورکالج روڈ بلاک کر دیا جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی۔

دوسری جانب پشاور ، باجوڑ میں پی ٹی آئی کارکنوں کا آر او آفس کے باہر احتجاج دوسرے روز میں داخل ہوگیا ،پشاور چارسدہ روڈ بند،چمن میں نتائج میں تاخیر پر گزشتہ روزسے احتجاج جاری ہے جبکہ قلعہ عبداللہ،پشین،قلعہ سیف اللہ ، ژوب میں دھرنے دیے جارہے ہیں۔

بولان میں قومی شاہراہ پراحتجاج کی وجہ سے ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی،تربت میں نیشنل پارٹی نے ڈی آر او کے دفتر کے سامنے احتجاج جاری ہیں۔ادھر سکھر میں جے یو آئی ف کا راشد محمود سومرو کی قیادت میں احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے