افغان وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے صوبہ پکتیا میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں کسی گاؤں یا ضلع میں امن قائم نہیں ہوا، لیکن آج کا امن و امان افغانستان کے اندرون ملک حکومت اور قوم کے درمیان اعتماد کا ثبوت ہے، انہوں نے لوگوں کی فکری اصلاح پر زور دیا ہے۔