ڈی آئی خان؛ پولیس موبائل پر حملے میں ایس ایچ او شہید، 3 دہشتگرد مارے گئے
ڈی آئی خان: پولیس موبائل پر حملے میں ایس ایچ او شہید جب کہ جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے مورگا اسپتال دراندازہ کے قریب پولیس موبائل پر حملہ کیا۔ اس دوران فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او دین محمد شیرانی موقع پر شہید ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے۔
واقعے کے کچھ دیر بعد دہشت گردوں اور پولیس پارٹی کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر جائے وقوع کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کو بند کردیا گیا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں نے فرار کی کوشش میں دستی بم کا بھی استعمال کیا۔