علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ کے متوقع امیدوار

2602993-image-1707517484-267-640x480.jpg

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں حاصل کرلی ہیں اور پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور متوقع طور پر اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

خیبرپختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہوگئی ہے جہاں امیدواروں نے چترال، ایبٹ آباد، سوات، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، مردان اور بنوں سے کامیابی سمیٹی ہے۔صوبے میں حکومت بنانے کے لیے اسمبلی میں 73 نشستیں درکار ہیں جبکہ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 76 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
پی ٹی آئی نے اکثریت حاصل کرلی ہے اور بغیر کسی اتحادی کے صوبے میں مسلسل تیسری مرتبہ حکومت بنانے کی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے اور علی امین گنڈاپور ڈیرہ اسمٰعیل خان سے تیسرے وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں، ان سے قبل مفتی محمود اور سردار عنایت اللہ خان گنڈاپور کا تعلق بھی ڈیرہ اسمٰعل خان سے تھا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے 2013 میں پہلی مرتبہ صوبے میں حکومت بنائی تھی اور پرویز خٹک وزیراعلیٰ بن گئے تھے، جس کے بعد 2018 میں محمود خان وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے تھے۔علی امین گنڈاپور پہلی مرتبہ صوبائی حکومت میں وزیر بنے تھے اور 2018 میں پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے