خیبر پختون خوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی برتری
پشاور: خیبر پختون خوا اسمبلی میں عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔
پی کے 15 لوئر دیر
لوئر دیر سے آزاد امیدوار ہمایوں خان 31 ہزار 346 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے عزیزاللہ 9 ہزار 953 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 26 مہمند
آزاد امیدوار ساجد خان 41 ہزار 489 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔جے یو آئی کے محمد عارف 19 ہزار 930 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 28 شانگلہ
ن لیگ کے محمد روشاد خان 17 ہزار 172 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار شوکت علی 11 ہزار 873 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 36 مانسہرہ
آزاد امیدوار منیر حسین 35 ہزار 74 ووٹ لیکر پہلے اور مسلم لیگ ن کے سید جنید علی قاسم 30 ہزار 402 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 39 مانسہرہ
آزاد امیدوار اکرام اللہ 23 ہزار 853 ووٹ لیکر جیت گئے۔ نون لیگ کے محمد عارف 19 ہزار 331 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 40 مانسہرہ
نون لیگ کے سردار شاہ جہاں 44 ہزار 12 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار عبدالشکور خان 43 ہزار 680 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 41 تورغر
آزاد امیدوار لائق محمد خان 11 ہزار 59 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ اے این پی کے زرین گل 9 ہزار 469 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 43 ایبٹ آباد
آزاد امیدوار رجب علی خان عباسی 41 ہزار 242 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ دوسرے آزاد امیدوار جاوید عباسی 20 ہزار 869 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 47 کرک
آزاد امیدوار محمد خورشید 51 ہزار 994 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جے یو آئی کے میاں نثارگل 21 ہزار 387 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 92 کوہاٹ
آزاد امیدوار شفیع اللہ جان 42 ہزار 254 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ضیا اللہ 13 ہزار 609 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 94 اورکزئی
آزاد امیدوار اورنگزیب 18 ہزار 648 ووٹ لیکر جیت گئے۔ پیپلز پارٹی کے جواد حسین 7 ہزار 92 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 112 ڈی آئی خان
پیپلز پارٹی کے احمد کنڈی 33 ہزار 312 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جے یو آئی کے سمیع اللہ 25 ہزار 360 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔