الیکشن میں شکست؛ اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی مستعفی
پشاور: انتخابات میں شکست کے بعد اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمے داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔