پشاور؛ پولنگ اسٹیشن سے جعلی پولیس اہل کار گرفتار

2602026-peshawarpolice-1707375120-491-640x480.jpg

پشاور: عام انتخابات کی ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن سے جعلی پولیس اہل کار کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے .31 کے پولنگ اسٹیشن انکم ٹیکس پی ایس 179 سے جعلی پولیس اہل کار کو گرفتار کرلیا گیا۔ مسلح ملزم پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوا۔گرفتار کیے گئے شخص سے اسلحہ اور میگزین برآمد کرلیے گئے۔ ملزم کو تھانہ ٹاؤن منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے