امریکا کا بغداد میں ڈرون حملہ، حزب اللہ کے سینئر رہنما شہید

2601954-usdroneattackiniraq-1707369507-566-640x480.jpg

واشنگٹن: عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے سینئر رہنما شہید ہوگئے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عراق میں ڈرون حملہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں کیا گیا۔ حملے میں حزب اللہ کا سینئر کمانڈر ابو باقر ال سعدی امریکی فوجیوں پرحملے کی منصوبہ بندی اور حملے میں شریک تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا اپنے عوام کے تحفظ کے لیے مستقبل میں بھی ہرممکن اقدامات کرتا رہے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں ارکان الیاوی بھی ہلاک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے