1000 ون ڈے میچز؛ آسٹریلیا دوسری ٹیم بن گئی، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟

2601490-ausvwi-1707283835-252-640x480.jpg

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ جیت کے ساتھ یادگار بنالیا۔کینبرا میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں اور 259 بالز سے شکست دی، جو بالز کے اعتبار سے کینگروز کی سب سے بڑی فتح تھی۔اسی میچ کے ساتھ آسٹریلیا نے 1000 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی دوسری ٹیم بھی بن گئی، کینگروز نے ایک ہزار ون ڈے میچز میں 609 فتوحات سمیٹیں جبکہ بھارت واحد ٹیم ہے جس نے ایک ہزار 55 میچز کھیل رکھے ہیں اور 559 جیت حاصل کی ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے