الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ، ہیلپ لائن کا اجرا

2601715-electioncommission-1707313886-420-640x480.jpg

اسلام آباد: الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی سیکیورٹی کیلئے پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔ جہاں رینجرز، ایف سی اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار الیکشن کمیشن سیکیورٹی پر تعینات رہیں گے۔الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکریٹریٹ کی بم ڈسپوزل نے تلاشی لی اور پھر عمارت کی سیکیورٹی رینجرز، ایف سی اور اسلام آباد پولیس کے حوالے کردی۔

الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی سیکیورٹی 10 فروری تک ہائی الرٹ رہے گی۔

پولنگ صبح 8 بجے سے پانچ بجے تک جاری رہے گی . دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پولنگ صبح آٹھ بجے سے پانج بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر 17ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے