یمنی فوج کے جوابی حملے ” امریکی و برطانوی ” بحری جہاز نشانہ بنا ڈالے

y.jpg

صنعا :- یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سرائے نے امریکی اتحاد کے خلاف جوابی حملے میں دو جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے

نمائندہ البصیر کے مطابق یحیی سرائے نے بحیرہ احمر میں دو بحری جہازوں کو کامیابی سے ٹارگٹ کرنے کا اعلان کیا ہےـ نمائندہ کے مطابق نشانہ بنائے جانے والے جانے والے جہاز ” اسٹار نسیا ” کا تعلق امریکہ جبکہ "مارننگ ٹائیڈ ” کا تعلق برطانیہ سے بتایا جاتا ہےـ ذرائع کے مطابق دونوں جہازوں کو اینٹی شپ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے ـ اپنے خطاب میں یحیی سرائے نے اسرائیل کا بحری بائیکاٹ جاری رکھنے کا عزم پھر سے دہراتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج امریکہ کے حملوں سے قطعی خائف نہیں اور اگر امریکی جارحیت جاری رہی تو وہ مزید امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے