ویسٹ انڈین پلئیر فیبین ایلن کو ٹیم ہوٹل میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر فیبین ایلن کو ٹیم ہوٹل میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر فیبین ایلن کو جوہانسبرگ میں ٹیم ہوٹل میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، وہ رواں سیزن میں پارل رائلز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے ایلن کا فون اور ذاتی سامان بھی لوٹ لیا، واقعہ سینڈٹن سن ہوٹل میں پیش آیا۔ کرکٹر نے واقعے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پروفیشنل کرکٹرز کی ایسی سیکیورٹی پر سوالات اٹھادیئے ہیں۔