بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے پر پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست دائر
اسلام آباد: تحریک انصاف نے بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی۔پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کرے۔درخواست میں موقف دیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق کروائے گئے اور الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں رکھتا۔