پی ٹی آئی کے نوجوان نفرت کی سیاست کو ختم کردیں، مریم نواز

2601182-image-1707217687-934-640x480.jpg

قصور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں عوام کو گواہ بناکر کہتی ہوں کہ میں سب کچھ بھلانے کو تیار ہوں، پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو پیغام دیتی ہوں کہ وہ بھی نفرت کی سیاست کو دفن کردیں۔قصور کھڈیاں خاص میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کہا گیا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی آج دیکھو سیاست شروع بھی نواز شریف سے ہورہی ہے اور ختم بھی نواز شریف پر ہورہی ہے، نواز شریف کے مخالفین کی تقریر بھی نواز شریف سے شروع ہوکر ان پر ہی ختم ہوتی ہے انہوں ںے تنقید کا آسان طریقہ ڈھونڈا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی شکر گزار ہوں کہ پاکستان کی بیٹیوں اور بہنوں کو گرفتار کرے چکیاں پیسنے پر لگادیا گیا، نواز شریف کی کردار کشی کی گئی اور مجھے بھی نہیں بخشا گیا، ہم پر کیچڑ اچھالی گئی، لیکن ان کے خلاف فیصلے آئے تو ہم نے ان پر تنقید نہیں کی۔مریم نواز نے کہا کہ میں نے اسی جدوجہد میں اپنی ماں کھوئی ہے جو کبھی واپس نہیں آئے گی، میں عوام کو گواہ بناکر کہتی ہوں کہ میں سب کچھ بھلانے کو تیار ہوں، میں تحریک انصاف کے نوجوان جو جیلوں میں پڑے ہیں انہیں بھی پیغام ہے کہ نفرت کی سیاست کو دفن کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے