کوئٹہ :خاتون خودکش بمبار کے حملے کا خطرہ، انتخابی سرگرمیوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد
بلوچستان کی نگراں حکومت نے کوئٹہ میں جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی.
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں خاتون خود کش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع ہے، سیاسی جماعتیں اور امیداواران میٹنگز گھر کے اندر کریں
اس سے قبل بھی حکام کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اس طرح کے تھریٹ الرٹ جاری کئے جاچکے ہیں، تاہم بعد ازاں حکام کے دعوے درست ثابت نہیں ہوسکے ہیں-پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ تاہم بلوچستان میں گہما گہمی نہ ہونے کے برابر ہے