عراق و شام پر امریکی حملے، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب
عراق اور شام پر حالیہ کیے گئے امریکی حملوں کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے عراق اور شام پر امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ حملوں کی مذمت بھی کی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی بے توقیری کا مظاہرہ کیا ہے، حملوں میں عام شہری مارے گئے۔