علامہ مظھر کاظمی اپنے گھر سے لاپتہ ۔
معروف عالم دین علامہ مظہر کاظمی اپنے گھر راجویہ سادات سے لاپتہ ھو گئے ہیں ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ۔ جب سپریم کورٹ اور حکومت نے ساتھ مل کر ضمانت دی ھے کہ آج کے بعد کسی پاکستانی شھری کو جبری کمشدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑھے گا ۔ باد رھے کہ علامہ سید مظہر حسین کاظمی شعبہ تعلیم و تربیت سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف علمی ومذہبی شخصیت ہیں۔جامعہ بعثت کے بانی اور مہتمم رہے ہیں۔
جبکہ علامہ مظہر کاظمی کو 3 جون 2021 کو پاکستان سے ایران جاتے ہوئے تفتان بارڈر پرسادہ لباس اہلکاروں نے اغواء کر کے جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔ تاھم دسمبر 2021 کو رھائی ملی تھی۔