ایرانی وزارت انٹیلی جنس کا 28 ممالک میں موساد کے خلاف وسیع آپریشن

121.jpg

ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے دنیا کے 28 ممالک میں نسل پرست صیہونی حکومت سے وابستہ درجنوں جاسوسوں اور دہشت گرد عناصر کا سراغ لگالیا ہے۔
جمعے کو ایران کی وزارت انٹیلی جینس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت (اسرائیل) کے جاسوسی اور سیکورٹی اداروں کے خلاف اب تک کے سب سے بڑے انٹیلی جنس اور انسداد انٹیلی جنس آپریشن کے دوران ، اسرائیلی جاسوسی اداروں اور ان کی معلومات تک رسائی حاصل اور ان کی چھان بین کا آغاز کردیا گيا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حاصل ہونے والی معلومات آئندہ کے انٹیلی جینس آپریشن میں استعمال کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ملکی رازداری قوانین اور اسرائيل کے اندر اور باہر اس انٹیلی جینس آپریشن میں حصہ لینے والوں کے تحفظ کی خاطر مذکورہ معلومات کو عام نہیں کیا جاسکتا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے