پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز سے وعدہ توڑ دیا

99.jpg

کراچی: پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز سے کیا ہوا وعدہ توڑ دیا۔
سندھ پریمیئر لیگ ان دنوں کراچی میں جاری ہے، اس میں پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کئی کرکٹرز بشمول افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی اور طیب طاہر بھی شریک ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ بورڈ نے خود ہی اپنے زیرمعاہدہ کھلاڑیوں کو ایسی لیگز میں حصہ لینے سے روکا ہوا تھا، چند برس قبل جب وسیم خان سی ای او تھے تب کے پی ایل کا معاملہ سامنے آیا۔
انھوں نے 7 جولائی 2021 کو ای میل کے ذریعے پی ایس ایل فرنچائزز کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کوئی زیر معاہدہ کھلاڑی ایکشن میں نہیں ہوگا، اب جب سپرلیگ ٹیموں نے ایس پی ایل پر خدشات کا اظہار کیا تو6 اکتوبر 2023 کو لیگ کمشنر نائلہ بھٹی نے ای میل میں بتایا کہ مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی کو سندھ لیگ میں شرکت نہیں کرنے دی جائے گی، ڈومیسٹک کرکٹ یا پی سی بی ڈیوٹی میں مصروف کوئی پلیئر بھی ایونٹ کیلیے دستیاب نہیں ہوگا، کسی فرنچائز کا آدھا نام بھی پی ایس ایل ٹیم جیسا نہیں رکھا جا سکے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے