کے الیکٹرک بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع

2599099-kelectricbill-1706782140-326-640x480.jpg

سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔عدالت نے بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں 5 مارچ تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ عدالت نے درخواستوں پر کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس پر حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔ عدالت نے کے الیکٹرک کو بلوں کے ذریعے شہریوں سے میونسپل چارجز وصول کرنے سے روک دیا تھا

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے