منظور پشتین کی طبیعت ناساز،اٹک جیل منتقل
اٹک: اطلاعات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین کی زیر حراست طبیعت ناساز ہو گئی ۔اطلاعات کے مطابق منظور پشتین کو اٹک جیل لے جایا گیا جہاں ان کی صحت کافی حد تک خراب ہے ۔پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ منظور پشتین کی طبیعت بدستور خراب ہے جبکہ ان کا علاج معالجہ بھی ابھی تک شروع نہیں کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ منظور پشتین کو 5 دسمبر 2023 کو صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے حراست میں لیا گیا تھا، صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات جان اچکزئی کے مطابق منظور پشتین کو فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے ۔