آزاد امیدوار آزاد رہ کر اپنا وزیراعظم بھی بناسکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد: چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اکثریت میں زیادہ ہوں تو وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آزاد امیدوار 3 دن کے اندر پارٹی جوائن کرنے کے پابند ہیں اور اگر وہ مقررہ وقت میں پارٹی جوائن نہیں کرتے تو آزاد ارکان رہیں گے۔
خیال رہے کہ سکندر سلطان راجہ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد اپنے بیان میں واضح کرچکے ہیں کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن سے متعلق کسی قسم کے ابہام کی ضرورت نہیں ہے۔