پشاور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

000_324H9A3.jpg

پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا ـتفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ہشتنگری میں "جی ٹی” روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے اسد نامی پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کردی ـفائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے، لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ـپولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی "سی سی ٹی وی” فوٹیج کو دیکھ کر پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے چادر پہنے ہوئے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے جن کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ـپولیس نے شہر میں لگے دیگر کیمروں سے چھان بین شروع کر دی ہے ـیاد رہے کہ نئے سال 2024 میں پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں ٹی ٹی پی اور ان سے منسلک تنظیموں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے تیز کردئے ہیں جس سے اداروں کی امن و امان کے دعووں پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے ۔ مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے