غزہ جنگ سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت کا دعوی، قطر کے وزیرخارجہ

76.jpg

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ عبدالرحمن آل ثانی نے حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کا قیام عمل میں آسکتا ہے۔ انہوں نے غزہ جنگ کے فریقوں سے جنگ بندی کا قیام عمل میں لانے کی کوشش کرنے کی اپیل بھی کی۔ قطر کے وزیر خارجہ عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات میں خاصی پیشرفت ہوئی ہے تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا کہ فوری طور پر قیدیوں کے تبادلہ اور جنگ بندی عمل میں آجائے گی البتہ امید کی جاتی ہے کہ جنگ غزہ کے دونوں فریق پیش کی جانے والی تجاویز پر غور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قطر، سہولتکار کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے تاکہ قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ جنگ بندی کا قیام عمل میں آسکے اور غزہ پر جاری بمباری میں ہونے والے قتل عام کا سلسلہ روکا جا سکے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے