ایران پر ممکنہ جارحیت کا انتہائی سخت جواب دیا جائےگا

77.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے منگل کو اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ امریکہ نے گذشتہ دو دنوں کے اندر واسطوں کے ذریعے ایران کو کئی پیغامات ارسال کئے ہيں اور تہران نے بھی انتباہ دیا ہے کہا کہ کسی بھی طرح کے پیغام کا تبادلہ نہیں ہوا ہے تاہم ایران کی اصولی پالیسی یہ ہے کہ اگر کوئی بھی ایران، ایرانی مفادات یا بیرون ملک ایرانی شہریوں پر حملہ کرے گا تو اس کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔
بعض میڈیا ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن نے گذشتہ دو دنوں میں واسطوں کے ذریعے تہران کو کئی پیغامات ارسال کئے ہيں اور کہا ہے کہ وہ وسیع جنگ نہيں چاہتا اور اگر جنگ بڑھی بھی تو امریکہ بھی اقدام کرے گا اور ایران نے بھی اس کے جواب میں کہا ہے کہ ایران کے اندر حملہ ریڈ لائن ہے اور اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ اردن میں اٹھائیس جنوری دوہزار چوبیس کو ایک فوجی اڈے پر حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور چالیس سے زيادہ زخمی ہوگئے تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے