ڈیوڈ وائٹ پاکستانی کرکٹرز کی صلاحیتوں کے معترف

2597989-davidwhitepakteam-1706592618-497-640x480.jpg

کراچی: سابق کیوی کھلاڑی ڈیوڈ وائٹ پاکستانی کرکٹرز کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وائٹ اب آئی ایل ٹی 20کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر کام کررہے ہیں، پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکوخصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں،میرے دل میں ان کیلیے ہمیشہ نرم گوشہ رہا ، پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بہترین پلیئرز دیے۔انہوں نے کہا کہ میرے دور سے اب تک ملک میں ٹیلنٹ کی کبھی کمی نہیں رہی،انٹرنیشنل کرکٹ میں سخت مقابلے کی اہلیت رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آتے رہتے ہیں، ہمیشہ سے پاکستان کی کارکردگی غیریقینی ہونے کی بات ہوتی ہے مگر نمایاں کرکٹرزکے سامنے آنے کا سلسلہ کبھی نہیں رکتا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے